• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت کے سب سے بڑے بینک نے ابھیشیک بچن کو 2 کروڑ 16 لاکھ کیوں دیے؟

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

بالی ووڈ کے مشہور اداکار اور کاروباری شخصیت ابھیشیک بچن اپنی فلموں کے ساتھ ساتھ دیگر کاروباری سرگرمیوں سے بھی خطیر آمدنی حاصل کر رہے ہیں۔

جی ہاں! آپ نے بالکل درست سنا۔ ان کے منافع بخش منصوبوں میں سے ایک ان کا لگژری جوہو مینشن ’وستا اینڈ امو‘ ہے، جسے وہ اپنے والد امیتابھ بچن کے ساتھ کرائے پر دے کر بھاری رقم کما رہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ابھیشیک بچن نے بھارت کے سب سے بڑے سرکاری بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا کے ساتھ ایک منافع بخش لیز معاہدہ کیا۔

یہ معاہدہ 28 ستمبر 2021 کو رجسٹر کیا گیا تھا اور 15 سال کےلیے طے پایا۔ اس معاہدے کے مطابق بھارت کے مرکزی بینک ابھیشیک بچن کو ہر ماہ 18 لاکھ 90 ہزار روپے کرایہ ادا کرتا ہے۔

معاہدے کے مطابق ہر پانچ سال بعد کرایے میں اضافہ کیا جائے گا جو پانچ سال بعد 23 لاکھ 60 ہزار ہوجائے گا جبکہ دس سال بعد 29 لاکھ 53 ہزار ہوجائے گا۔ 

دلچسپ بات یہ ہے کہ بھارتی بینک نے پہلے ہی 2.16 کروڑ روپے منتقل کر دیے، جو ایک سال کے مکمل کرایے کی ادائیگی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید