کراچی (اسٹاف رپورٹر)ماہ رمضان المبار ک میں گراں فروشی کی روک تھام کے لئے کراچی انتظامیہ نے کراچی ہول سیلرز گروسری ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر ایسو سی ایشن کے دفتر میں شکایت سیل قائم کر دیا، کمشنر کراچی سید حسن نقوی نے سیل کا افتتاح کیا، اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالرئوف ابراہیم بھی موجود تھے، شہری فون نمبرز 02132774537،02132774547،02132774557اور 02132774567پر صبح 9 سے شام 7 بجے تک شکایات درج کراسکیں گے، علاوہ ازیں ایسوسی ایشن کے دفتر واقع دوسری منزل، کوئٹہ والا بلڈنگ باالمقابل سٹی کورٹ میں بھی شکایا ت درج کرائی جاسکیں گی۔