• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: ٹریفک پولیس کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کیساتھ بھکاریوں کیخلاف آپریشن

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور  شہر کے مختلف علاقوں میں سٹی ٹریفک پولیس اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کا بھکاریوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

ترجمان کے مطابق بھیک مانگنے والی مافیا کے سرغنہ کو گرفتار کر کے ان کے خلاف ہیومن ٹریفکنگ ایکٹ 2018ء کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر اطہر وحید نے کہا کہ معصوم بچوں کو بھیک مانگنے پر مجبور کرنے والوں کو قطعی رعایت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ شہری پیشہ ور بھکاریوں کے حوالے سے 15 پر شکایت درج کرا سکتے ہیں۔

چیف ٹریفک آفیسر نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی ٹیموں کا چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے ہمراہ روزانہ کی بنیاد پر جوائنٹ آپریشن جاری ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران بھیک مانگنے والے بچوں اور بڑوں کو ٹریفک پولیس نے ایدھی ہومز اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے حوالے کیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید