پی پی رہنما سید نوید قمر نے کہا ہے کہ سرمایہ کاری بورڈ وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کی ہدایات نظر انداز نہیں کر سکتا۔
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں سرمایہ کاری بورڈ کے مالی سال 23-2022ء کے آڈٹ پیراز پر غور ہوا۔
آڈٹ حکام کے مطابق سرمایہ کاری بورڈ نے2021ء میں کانفرنس کرنے کے لیے 55 لاکھ روپے کے اضافی اخراجات کیے، یہ کانفرنس ہنگامی طور پر منعقد کی گئی۔
سیکریٹری نج کاری بورڈ نے کہا کہ اس طرح کی کانفرنس کے اخراجات کی قوانین کے تحت اجازت ہے۔
چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ اس پر وزارتِ خزانہ کی کیا رائے ہے۔
نمائندہ وزارتِ خزانہ کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس یہ معاملہ نہیں آیا فوری طور پر اس پر رائے نہیں دے سکتے۔
سید نوید قمر نے کہا کہ یہ کانفرنس وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کی ہدایات پر ہوئی ہو گی، وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ کی ہدایات سرمایہ کاری بورڈ نظر انداز نہیں کر سکتا۔
جنید اکبر نے کہا کہ ڈی اے سی میں 15 دن کے اندر اس کی ذمے داری کو فکس کریں۔