• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گووندا اور سنیتا آہوجا کی شادی اختتام کے قریب؟

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور اہلیہ سنیتا آہوجا کی 37 سال بعد طلاق کی خبریں سرگرم ہیں۔

  گووندا تقریباً 4 دہائیوں سے سنیتا آہوجا کے ساتھ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہیں، لیکن ان کی شادی مختلف تنازعات کا شکار رہی ہے۔

 گووندا جہاں اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے کم گو رہے ہیں، وہیں سنیتا آہوجا میڈیا سے گفتگو کرنے میں ہمیشہ آگے رہی ہیں۔

حالیہ رپورٹس کے مطابق یہ مشہور جوڑی طلاق کی طرف بڑھ رہی ہے۔

مختلف میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کے درمیان اختلافات اور طرزِ زندگی میں فرق نے ان کے تعلقات میں دراڑ ڈال دی ہے۔

بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ 30 سالہ مراٹھی اداکارہ کی گووندا سے قربت بھی ان کی شادی میں تنازع کی ایک ممکنہ وجہ ہو سکتی ہے۔

اب تک گووندا یا سنیتا آہوجا کی جانب سے اس معاملے کی کوئی تصدیق یا تردید سامنے نہیں آئی ہے، جس کی وجہ سے ان کے مداح اور انڈسٹری کے لوگ بے چینی سے کسی وضاحت کا انتظار کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار گووندا جو 80ء اور 90ء کی دہائی میں سورگ، آنکھیں، قلی نمبر 1 اور ہیرو نمبر 1 جیسی فلموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچے، آج بھی اپنی کامیڈی، شاندار ڈانس اور منفرد اداکاری کے باعث مقبول ہیں۔

ان کی فلمیں آج بھی ٹی وی اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر خوب پسند کی جاتی ہیں اور ان کا انداز کئی موجودہ کامیڈین اور دیگر اداکاروں کے فن میں جھلکتا ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید