• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی: رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر، آخری میں گرم ہونے کا امکان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی میں رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری میں گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات سندھ کے فوکل پرسن کے مطابق رمضان کے پہلے عشرے میں موسم بہتر اور آخری عشرے میں موسم گرم ہو سکتا ہے۔

فوکل پرسن نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں رمضان کے آخری عشرے میں درجۂ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ رمضان کے دوران سندھ کے دیگر علاقوں میں بھی موسم گرم رہ سکتا ہے جب کہ صوبے کے جنوبی علاقوں میں رمضان کے آخری عشرے میں درجۂ حرارت 40 ڈگری تک جا سکتا ہے۔

قومی خبریں سے مزید