اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ حق مانگنے پر الزامات لگنے شروع ہو جاتے ہیں۔
اسلام آباد میں قومی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسان بنیادی طور پر حقِ حکمرانی میں حصہ چاہتا ہے۔
محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک کو ملنے والی آزادی کے ثمرات نیچے تک نہیں گئے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لوگوں کو حقِ حکمرانی میں شراکت دار نہیں بنایا گیا۔
اپوزیشن اتحاد کے سربراہ کا مزید کہا کہ ہمیں سینکڑوں بار جیل ہوئی مگر ہم پاکستان کے خلاف نہیں گئے، میرے والد جیل میں تھے مگر میں قومی ترانہ پڑھتا تھا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 1993ء میں جب ایم این اے کا حلف لیا تو میں نے پوچھا تھا کہ یہ فارمیلٹی ہے؟ مجھے اسپیکر نے کہا تھا کہ یہ فارمیلٹی نہیں ہے۔