• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیکا قانون ابتدائی تجویز پر منظور نہیں ہوا: بلاول بھٹو


چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ متنازع پیکا قانون اس طرح منظور نہیں ہوا جیسا ابتداء میں تجویز کیا گیا تھا۔

آکسفورڈ یونیورسٹی میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیکا قانون کی ابتدائی شکل میں تو ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر 30 سال کی سزا بھی شامل تھی۔ 

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی پیکا قانون میں شامل رہی ہے اور اس میں ترامیم کرائی ہیں، پیپلز پارٹی نے 26 ویں ترمیم منظور کروا کے جمہوریت کو کمزور نہیں کیا ہے۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری میں بہت مثبت کردار ادا کیا ہے، تاہم 26 ویں ترمیم اصل شکل میں نہیں بلکہ ایک کمپرومائزڈ شکل میں منظور ہوئی ہے۔ 

چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ پاکستان میں جمہوریت بہت مستحکم نہیں ہے، ہمیں ہر چیز، ہر رائے، ہر ٹوئٹ اور ہر ہیڈ لائن کو کنٹرول کرنے کی خواہش سے نکلنا ہو گا۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میڈیا کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا اور سوشل میڈیا کو تو کسی صورت کنٹرول نہیں کیا جا سکتا، اسلام آباد میں سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی ضرورت ہے۔

قومی خبریں سے مزید