• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ،بیرون ملک جانیوالوںکومیڈیکل ٹیسٹ کے حصول میں مشکلات

گوجرانوالہ(نمائندہ جنگ)گوجرانوالہ سے بیرون ملک جانیوالے نوجوان کو میڈیکل ٹیسٹ کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے،گوجرانوالہ میں سے بیرون ملک روزگار کے سلسلہ میں جانیوالے نوجوانوں کو میڈیکل کروانے سے پہلے گیمگا سنٹر سے ٹوکن لگوانا پڑتا ہے اور گیمگا سنٹر کے ملازمین مختلف بہانوں سے گیمگا سنٹر آئے ہوئے نوجوانوں سے مختلف طریقوں سے بھاری فیس بٹورنے میں مصروف ہیں ملازمین نے کینٹین میں تصاویر موجود ہونے کے باوجود انہیں دوبارہ 200روپے ہتھیا کر دوبارہ تصاویربنوانے کا کہتے ہیں فوٹو کاپی کے 20سے چالیس روپے ، واش روم کے 20روپے زبردستی وصول کرتے ہیں اگر نوجوان تصاویر بنوانے کے نام پر 200روپے نہ دیں تو انہیں ملازمین تشدد کا نشانہ بناتے ہیں ،اس بارے سنٹرکے ذرائع نے بتایا کہ ایسی کوئی بات نہیں  ہے۔
تازہ ترین