• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کے ابراہیم زادران نے چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنادیا

فوٹو: بشکریہ آئی سی سی
فوٹو: بشکریہ آئی سی سی

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے اہم میچ میں افغانستان کے بیٹر ابراہیم زادران نے انگلینڈ کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے متعدد ریکارڈز بنا دیے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں افغانستان کے ابراہیم زادران نے چیمپئنز ٹرافی کا سب سے بڑا انفرادی اسکور بنا کر نئی تاریخ رقم کردی ہے، انہوں نے  177 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جو 146 گیندوں پر مشتمل تھی۔

اس شاندار اننگز کے دوران زادران نے 12 چوکے اور 6 شاندار چھکے جڑے اور افغانستان کا اسکور 50 اوورز میں 7 وکٹوں پر  325 تک پہنچا دیا، جو افغانستان کا کسی بھی آئی سی سی ون ڈے ٹورنامنٹ میں سب سے بڑا مجموعہ ہے۔

 زادران نے چند روز قبل لاہور ہی میں بنا انگلینڈ کے بین ڈکیٹ کا ریکارڈ بھی توڑ دیا، انگلینڈ کے بیٹر بین ڈکیٹ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ میں 165 رنز بنائے تھے۔

افغان بیٹر ابراہیم  زادران نے 2022 میں سری لنکا کے خلاف اپنے ہی 162 رنز کا  ریکارڈ بھی توڑ دیا۔

اس کے ساتھ ہی افغان بیٹر نے اپنی شاندار کارکردگی کے ساتھ ایک اور تاریخی سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ وہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کم ترین اننگز میں 6 سنچریاں بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔

ابراہیم زادران  نے صرف 35 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، جس کے ساتھ وہ کوئنٹن ڈی کاک، ڈیرل مچل اور شبمن گل کے ساتھ اس فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی 2025 میں گروپ بی کے اہم میچ میں افغانستان نے ابراہیم زادران کی زبردست بیٹنگ کی بدولت انگلینڈ کو جیت کےلیے 326 رنز کا ہدف دے دیا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید