• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس لاہور میں ہوٹل اور فوڈ اسٹریٹ بنانے کا منصوبہ

فوٹو بشکریہ رپورٹر
فوٹو بشکریہ رپورٹر

ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب خضر افضال چوہدری نے نئے مالی سال کے لیے بجٹ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ محکمۂ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز کو ڈیولپمنٹ کی مد میں 7.6 ارب کا بجٹ دیا گیا ہے۔

خضر افضال چوہدری نے کہا ہے کہ اس بجٹ میں سے 70 فیصد پہلے سے جاری اسکیموں پر لگایا جائے گا جبکہ بجٹ کا 30 فیصد حصہ نئی اسکیموں کے لیے رکھا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ سے نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں آؤٹ ڈور والی بال، باسکٹ بال کورٹس اور پیڈل ایرینا بنایا جائے گا۔

خضر افضال چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے چند ماہ میں باکسنگ ایرینا اور سائیکلنگ ویلڈو روم ہمیں ہینڈ اوور ہو جائیں گے،  سوئمنگ پول کی بحالی کا کام جاری ہے، ٹائم سسٹم کو سوئٹزرلینڈ سے منگوایا ہے۔

ڈی جی اسپورٹس بورڈ پنجاب نے کہا کہ نشتر پارک اسپورٹس کمپلیکس میں رہائشی مسئلہ حل ہونے جارہا ہے، کھلاڑیوں کے لیے ہوٹل تعمیر کیا جارہا ہے، جس میں 70 کمرے ہوں گے، ہاسٹل ہوٹل میں 350 کھلاڑیوں کی رہائش کی جگہ موجود ہوگی،  پرائیویٹ سیکٹر کے ساتھ مل کر یہ منصوبہ مکمل ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب اسٹیڈیم کے لیے 75 کروڑ کی اسکیم رکھی گئی ہے جس سے اسٹیڈیم کے ترقیاتی کام مکمل کریں گے، قذافی اسٹیڈیم کی طرز پر پنجاب اسٹیڈیم کے گرد فوڈ اسٹریٹ بنائیں گے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید