• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیصل واوڈا کا اپوزیشن احتجاج پر متوقع ردعمل کا ذکر


سینیٹر فیصل واوڈا نے اپوزیشن کے احتجاج پر آنے والے متوقع ردعمل کا ذکر کردیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں سینیٹر فیصل واوڈا اور پی ٹی آئی رہنما صاحبزادہ حامد رضا نے شرکت کی۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا کہ اپوزیشن کی طرف سے نہ تو کوئی دھرنا ہوگا اور نہ ہی کوئی احتجاج بلکہ ان کو پھینٹا لگے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی منصوبے کے تحت بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنا چاہتی ہے۔

اس دوران حامد رضا نے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں 4 نکات پر متفق ہوگئی ہیں، جن کی تفصیل کل جاری کی جائیں گی۔

قومی خبریں سے مزید