• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ سے 40 غیر قانونی تارکین کی وطن واپسی، چین کی تصدیق

ایک پولیس اہلکار بینکاک میں امیگریشن بیورو کے ڈیٹینشن سینٹر کے باہر کھڑا ہے جہاں اویغور قید افراد کو جنوری میں رکھا گیا(تصویر سوشل میڈیا)۔
ایک پولیس اہلکار بینکاک میں امیگریشن بیورو کے ڈیٹینشن سینٹر کے باہر کھڑا ہے جہاں اویغور قید افراد کو جنوری میں رکھا گیا(تصویر سوشل میڈیا)۔

چین نے تھائی لینڈ سے 40 چینی باشندوں کے وطن واپس پہنچنے کی تصدیق کر دی۔ بیجنگ سے خبر ایجنسی کے مطابق چین کی وزارت پبلک سیکیورٹی کہا کہ 40 چینی غیر قانونی تارکین کو تھائی لینڈ سے قانون کے مطابق ملک بدر کیا گیا۔ 

بیجنگ سے چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ غیر قانونی تارکین کی وطن واپسی، چین اور تھائی لینڈ کے درمیان تعاون کا اقدام ہے۔ 

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق بعض سیاسی قوتیں نظم و نسق میں خلل ڈالنے کےلیے سنکیانگ کے بارے میں جھوٹ پھیلا رہی ہیں۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق 2013 اور 2014 میں گرفتار 48 اویغور افراد کے گروپ کو تھائی لینڈ کے امیگریشن مراکز میں رکھا گیا تھا۔ 

ادھر ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کی طرف سے اویغور باشندوں کی چین منتقلی ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ نے بھی تھائی لینڈ سے 40 اویغور باشندوں کی ملک بدری کی مذمت کی ہے۔ یو این ایچ سی آر کے مطابق تھائی لینڈ سے اویغور باشندوں کی ملک بدری عالمی قوانین کےخلاف ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید