گلیات، وادی نیلم اور وادی لیپا میں شدید برف باری کا سلسلہ جاری ہے، ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے سیاح مشکلات کا شکار ہیں۔
مواصلاتی نطام درہم برہم ہے، آزاد کشمیر کی وادی لیپا اور کیل سیری کے مقام پر پھنسے 200 کے قریب سیاح بحفاظت ریسکیو کرلیے گئے ہیں۔
برفانی تودے گرنے سے شاردہ تاوبٹ مرکزی شاہراہ متعدد مقامات پر بند ہے، انتظامیہ نے سیاحوں کو رات میں سفر نہ کرنے کی ہدایت کی۔
پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں کہیں تیز بارش اور کہیں ژالہ باری، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں بعض مقامات پر شدید برف باری ہوئی۔
موسلادھار بارش کے باعث ہرنائی کوئٹہ اور ہرنائی پنجاب شاہراہ پر ٹریفک معطل ہوگیا، قلات میں بارش کے ساتھ اولے بھی برسے۔