امریکا کے صدر ڈوڑنلڈ ٹرمپ نے چینی درآمدات پر 4 مارچ سے اضافی 10 فیصد ٹیرف لگانےکا اعلان کر دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا اور میکسیکو پر مجوزہ ٹیکس کا نفاذ بھی 4 مارچ سے کرنے کا اعلان کیا ہے جو اس سے قبل مؤخر کر دیا گیا تھا۔
امریکی صدر نے چین پر اضافی 10 فیصد ٹیرف نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے جو 4 مارچ سے نافذ العمل ہو گا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی ٹیرف کے اعلان پر چینی وزیر برائے کامرس نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اس حوالے سے چینی وزارتِ تجارت نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ چینی برآمدات پر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ ٹیرف کی مخالفت کرتے ہیں۔
چینی وزارتِ تجارت نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکا ایسی غلطی کرنے سے گریز کرے گا اور اختلافات کو مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کے راستے پر آئے گا۔