• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ جولائی سے فروری تک ساڑھے7 ارب کی بجلی چرانے والے 23119 افراد گرفتار، دستاویز، پاور ڈویژن

رواں مالی سال فروری تک بجلی چوری کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ اس حوالے سے پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق جولائی 2024 سے فروری 2025 تک 7 ارب 61 کروڑ روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔ 

دستاویز کے مطابق یکم جولائی سے 13 فروری تک بجلی چوروں کے خلاف 1 لاکھ 26 ہزار 452 ایف آئی آر درج کی گئیں۔ بجلی چوری میں ملوث 23 ہزار 119 افراد گرفتار ہوئے۔ 

پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد پر 18 کروڑ 53 لاکھ یونٹ ڈالے گئے، بجلی چوری میں ملوث افراد سے 3 ارب 27 کروڑ روپے وصول کر لیے گئے۔ 

پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق لیسکو میں بجلی چوری میں ملوث 7 ہزار 415 افراد گرفتار ہوئے، گیپکو میں بجلی چوری میں ملوث 2409 افراد گرفتار ہوئے۔ 

دستاویز کے مطابق فیسکو میں 2145، آئیسکو 652 اور میپکو میں 8431 افراد گرفتار ہوئے، پیسکو میں 1642، حیسکو 80، سیپکو میں 336 بجلی چوری میں ملوث افراد گرفتار ہوئے۔ 

پاور ڈویژن کی دستاویز کے مطابق کیسکو میں 4 اور ٹیسکو میں5 بجلی چور گرفتار ہوئے۔

قومی خبریں سے مزید