• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت صنعت و کاروبار کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے، وزیراعظم


وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں صنعت وکاروبار کے فروغ کیلیے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملک کے ممتاز صنعت کاروں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے ملاقات کی۔ 

اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ کاروباری برادری اور صنعت کار ملک کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، کاروباری برادری کو درپیش مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے۔ 

شہباز شریف نے مزید کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کیلئے کوشاں ہے، ایس آئی ایف سی کے ذریعے سرمایہ کاروں اور کاروباری برادری کو ایک سہل پلیٹ فورم مہیا کیا گیا ہے۔ 

انھوں نے کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن کے حوالے سے ایک بڑا کام مکمل کرلیا گیا ہے، فیس لیس کسٹم اسسمنٹ سسٹم کے ذریعے شفافیت کو فروغ ملا ہے۔

وزیراعظم نے کہا معاشی ٹیم کی کوششوں کی بدولت ملک کے میکرو اکنامک حالات میں خاطر خواہ بہتری آئی، بہتری لانے کیلئے ہمیں مزید محنت کرنا ہے تاکہ معاشی بہتری کے ثمرات عوام تک پہنچ سکیں۔ حکومت کی کوشش ہے کہ پائیدار ترقی کے اہداف کو پورا کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید