• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں تیز بارش اور برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں 2 اور 3 مارچ کو تیز بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے اعلامیے کے مطابق 2 اور 3 مارچ کو سندھ، بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

اعلامیے کے مطابق اس دورانیے میں گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی موسلادھار بارش ہوسکتی ہے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید برف باری اور سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق میدانی علاقوں میں ژالہ باری اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے، موسمی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ ادارے الرٹ رہیں۔

اعلامیے کے مطابق بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے، اسی لیے شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور حفاظتی تدابیر اختیار کریں۔

قومی خبریں سے مزید