• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایلین کے حملے سے امریکا کی بربادی تک، ٹائم ٹریولر کی 2025ء کی اہم پیشگوئیاں

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

خود کو ٹائم ٹریولر قرار دینے والے شخص نے 2025ء سے متعلق اہم پیش گوئیاں شیئر کر دی ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایلوس تھامسن نامی شخص نے رواں سال کے آغاز پر چند پیشگوئیاں شیئر کی تھیں۔

ایلوس تھامسن خود کو ایک مصنف اور ٹائم ٹریولر (وہ شخص جو ماضی یا مستقبل کا سفر طے کرے) قرار دیتے ہیں۔

ٹائم ٹریول ایک ایسی فرضی سرگرمی ہے جس میں ایک شخص ماضی یا مستقبل میں سفر کرتا ہے، یہ خیال اب تک صرف فلسفہ ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انہوں نے خود سے متعلق ٹائم ٹریولر ہونے کے دعوے کو سچ ثابت کرنے کے لیے 2025ء میں پیش آنے والے چند اہم اور تباہ کُن واقعات کی تاریخ کے ساتھ پیش گوئی کی ہے، جس نے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

ان کے مطابق 6 اپریل کو ایک آندھی و طوفان امریکی ریاست اوکلاہوما کو تباہ کر دے گا جبکہ 27 مئی کو امریکا میں دوسری خانہ جنگی شروع ہو جائے گی، جس کے نتیجے میں ریاست ٹیکساس علیحدگی کا اعلان کرے گی، جوہری ہتھیاروں پر مشتمل ایک عالمی تنازع شروع ہو گا جو امریکا کو برباد کردے گا۔

اس کے علاوہ ان کا کہنا ہے کہ یکم ستمبر کو چیمپئن نامی ایک ایلین 12 ہزار انسانوں کو ان کی حفاظت کے لیے کسی دوسرے آباد سیارے پر لے جائے گا کیونکہ اجنبی ایلین زمین کو نقصان پہنچانے کے ارادے سے اس پر حملہ کریں گے۔

ایلوس تھامسن نے 19 ستمبر کے حوالے سے پیش گوئی کی ہے کہ ایک بڑا طوفان امریکا کے مشرقی ساحل سے ٹکرائے گا جبکہ 3 نومبر کو بحرالکاہل میں ایک بڑی سمندری مخلوق دریافت ہو گی، جس کی جسامت نیلی وہیل سے 6 گنا زیادہ ہو گی اور اس کا نام سیرین کراؤن ہو گا۔

سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی مذکورہ ویڈیو کو 26 ملین سے زائد ویوز مل چکے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کمنٹس میں تبصرہ کرتے ہوئے ان پیشگوئیوں کا مذاق اُڑا رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ خود ساختہ ٹائم ٹریولر کو چاہیے تھا کہ اگلے ہفتے کے لاٹری نمبر بتاتے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید