بھارتی ریاست اتر پردیش کے شاپنگ مال میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کو گرل فرینڈ کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا، اس دوران خاتوں اور شوہر کی گرل فرینڈ کے درمیان ہاتھا پائی شروع ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے سٹی کارٹ مال میں ہفتے کو دو خواتین کے درمیان جھگڑا اس وقت شدت اختیار کر گیا جب بیوی کو اطلاع ملی کہ اس کا شوہر گرل فرینڈ کے ساتھ مال میں شاپنگ کر رہا ہے، جس پر وہ مال پہنچ گئی جہاں اس کی دوسری خاتون کے ساتھ لڑائی ہوئی۔ جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ وہاں موجود لوگوں اور شاپنگ مال کے عملے کو مداخلت کرنا پڑی۔
اس ہاتھاپائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس میں گھونسے چلتے اور بال نوچے جاتے دیکھے جاسکتے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رابرٹس گنج میں واقع سٹی کارٹ مال میں خریدار اس وقت حیران رہ گئے جب یہ گھریلو تنازع شاپنگ مال جا پہنچا جہاں دو خواتین کے درمیان مار پیٹ ہوئی۔
عینی شاہدین اور مال انتظامیہ کے مطابق یہ جھگڑا تقریباً سہ پہر 3 بجے برہولی چوراہے کے قریب واقع مال میں پیش آیا، جہاں دونوں خواتین میں بحث و تکرار ہاتھا پائی میں بدل گئی اور دونوں نے ایک دوسرے کو تھپڑ مارنا اور بال کھینچنا شروع کر دیے۔
دونوں خواتین کو الگ کر کے مزید ہنگامہ آرائی سے بچنے کے لیے مال سے باہر نکال دیا گیا اور مقامی پولیس کے پاس اسکی اطلاع درج کرائی گئی۔