• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریجویشن کی ڈگری کیلئے 15 میٹر بلند دیوار چڑھنا لازمی قرار، تائیوان کا دلچسپ قانون

فوٹو: سوشل میڈیا
فوٹو: سوشل میڈیا

تائیوان کی کاؤنٹی چانگہوا میں واقع ایرشوئی جونیئر ہائی اسکول نے طلبہ کے لیے ایک منفرد شرط رکھی گئی ہے جہاں گریجویشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے انہیں 15 میٹر بلند راک کلائمبنگ وال پر کامیابی سے چڑھنا ہوتا ہے۔

الیکس ہونولڈ کی جانب سے تائی پے101 ٹاور پر چڑھنے کے بعد یہاں کوہ پیمائی میں دلچسپی نے جنم لیا ہے لیکن لیکن برسوں سے چانگہوا کاؤنٹی میں ایرشوئی جونیئر ہائی اسکول طلباء کو اپنے گریجویشن سرٹیفکیٹس پر دستخط کرنے کے لیے عظیم کوہ پیما بننے کا مطالبہ کرتا ہے۔ 

یہ اسکول تائیوان کی سب سے اونچی کلائمبنگ وال کا مالک ہے، جو محض نمائش کے لیے نہیں بلکہ طلبہ کی تربیت کا حصہ ہے۔ یہاں ہر طالب علم ہفتے میں 6 سبق لیتا ہے اور اپنی تعلیم مکمل کرنے کے لیے اس دیوار پر چڑھنے کی صلاحیت ثابت کرتا ہے۔  اس منفرد شرط کا مقصد طلبہ کی جسمانی ہم آہنگی، توازن اور توجہ کو بہتر بنانا ہے۔

یہ دیوار تقریباً پانچ منزلہ عمارت کے برابر ہے، جو عام بالغ افراد کے لیے خوفناک لگتی ہے لیکن اسکول کے طلبہ اسے چیلنج کے بجائے کھیل سمجھتے ہیں۔ کئی طلبہ فارغ وقت میں اپنے والدین کے ساتھ بھی کلائمبنگ کرتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید