• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صرف 1 گھنٹے میں کاغذ کے 250 جہاز بنانے کا نیا ریکارڈ

فوٹو بشکرہہ انسٹاگرام
فوٹو بشکرہہ انسٹاگرام

امریکی شہری نے 1 گھنٹے میں کاغذ کے 250 جہاز بنا کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں اپنی جگہ بنا لی۔

امریکی ریاست ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے رچرڈ ڈی فریز نے دو سال پہلے اپنے اس ریکارڈ کو درج کروانے کے لیے پہلی بار درخواست دی تھی۔

اُنہوں نے بتایا کہ مجھے دسمبر 2025ء میں یہ ریکارڈ بنانے کی کوشش کرنے کی باضابطہ منظوری ملی اور اب اس ہفتے میں نے یہ ریکارڈ بنا لیا۔

رچرڈ ڈی فریز نے مقررہ وقت کے اندر کاغذ کے 250 جہاز کامیابی کے ساتھ بنا کر نیا ریکارڈ بنا لیا۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے ایک آفیسر نے تمام جہازوں کا بغور جائزہ بھی لیا اور اس بات کی تصدیق کہ تمام جہاز اُڑنے کے قابل تھے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید