چیمپئنز ٹرافی کے 11ویں میچ میں انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کو جیت کےلیے 180 رنز کا ہدف دے دیا۔
کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں کھیلے جارہے اس میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
انگلینڈ کا پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ اچھا ثابت نہ ہوسکا اور شروعات سے ہی اس کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہوا اور پوری ٹیم 39ویں اوور میں 179 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
انگلینڈ کی جانب سے جو روٹ سب سے زیادہ 37 رنز جو روٹ نے بنائے، جوفرا آرچر نے 25، بین ڈکٹ نے 24 اور جوز بٹلر نے 21 رنز کی اننگز کھیلیں۔
جنوبی افریقہ کی جانب سے مارکو یانسین اور ویان ملڈر نے تین تین جبکہ کیشو مہاراج نے دو، لونگی اینگیڈی اور کگیسو رباڈا نے ایک ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کا گروپ اسٹیج میں یہ آخری میچ ہے۔ انگلینڈ کی ٹیم اپنے ابتدائی دونوں میچز ہار کر ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے جبکہ جنوبی افریقہ ایک میچ میں فتح اور بارش کے نذر ہونے کے بعد 3 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں دوسرے نمبر پر ہے۔