• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کیلئے نہ وفاق کے پاس پیسہ ہے، نہ سندھ حکومت کے پاس: ارسلان خالد

ارسلان خالد— فائل فوٹو
ارسلان خالد— فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے کراچی میں انصاف ہاؤس میں اہم پریس کانفرنس کی ہے۔

 کراچی میں انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد کا کہنا ہے کہ پورا پاکستان فارم 47 کے لوگوں وجہ سے مسائل کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹینکرز کے مسائل کی وجہ ہم سندھ حکومت کو سمجھتے ہیں۔

ارسلان خالد نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک کو اس مسئلےکی وجہ ہے مستعفی ہونا چاہیے۔

سیکریٹری جنرل نے کہا کہ پی ٹی آئی کراچی کو دوبارہ تاریکی میں نہیں جانے دے گی۔

راجہ اظہر نے کہا ہے کہ کراچی کے لیے نہ وفاق کے پاس پیسہ ہے، نہ سندھ حکومت کے پاس، وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ فارم 47 سے آئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید