پی ٹی آئی کی کراچی کی مقامی قیادت کی جانب سے اپنے ہی رہنماؤں پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے بعد پارٹی کی جانب سے 3 سینئر رہنماؤں کو انتباہی نوٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
پی ٹی آئی کراچی میں سینئر رہنما پر تشدد کے بعد جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی کراچی ارسلان خالد نے 3 سینئر رہنماؤں کو وارننگ جاری کر دی۔
نوٹس کے مطابق سابق ایم این اے عطاء اللّٰہ نے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری غلام رسول پر حملہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ مزید رہنما بھی موجود تھے۔
نوٹس کے مطابق پارٹی ڈسپلن اور سیکیورٹی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی پر کارروائی کی گئی ہے۔
ملوث افراد سے 48 گھنٹوں میں وضاحت طلب کی گئی ہے جبکہ غیر تسلی بخش جواب پر سخت کارروائی کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔
نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور قیادت کو چیلنج کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان جھڑپ آئین بحالی تحریک کے رہنمائی کی آمد پر ہوئی تھی۔