• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویٹیکن نے پوپ فرانسس کی طبیعت کی خبر دے دی، 24 تا 48 گھنٹے اہم قرار

ویٹیکن نے تصدیق کی ہے کہ کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس ابھی خطرے سے باہر نہیں لیکن اُن کے حوصلے بلند ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق پوپ فرانسس کی طبیعت میں معمولی نوعیت کی بہتری آئی ہے، ڈاکٹروں نے اگلے 24 تا 48 گھنٹے اہم قرار دے دیے ہیں۔

ویٹیکن کے مطابق 88 سالہ پوپ فرانسس نے پرسکون رات گزاری ہے، تاہم وہ ابھی خطرے سے باہر نہیں لیکن ان کا حوصلہ بلند ہے۔

پوپ فرانسس کو سانس لینے میں دشواری پر گذشتہ روز وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا، نمونیا میں مبتلا پوپ فرانسس دو ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید