کوئٹہ ( این این آئی )پسنی میں پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق پسنی میں پولیس نے دوران چیکنگ تین ملزمان کو گرفتار کرکےانکے قبضے سے کلاشنکوف ، رائفلز ،پستول ، رپیٹر ، میگزین 102رائونڈ ، جعلی نمبر پلیٹس، کمپیوٹر ، لیپ ٹاپ ، سیٹلائٹ فون اور خنجر برآمد کرلیا۔