• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پھر 12 اکتوبر مسلط نہ ہوا تو معاشی بحران ختم ہوجائے گا، رانا ثناء اللّٰہ


وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناءاللّٰہ نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان 2 سال میں معاشی بحران سے نکل جائے گا۔

فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ اگر دوبارہ کوئی 12 اکتوبر مسلط نہیں ہوا تو پاکستان کا معاشی بحران ختم ہوجائے گا۔

انہوں نے کہا کہ معاشی بحران کے خاتمے پر وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں کام ہو رہا ہے۔

وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں وفاقی حکومت اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی قیادت میں ایس آئی ایف سی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اگر سچی بات کی جائے تو یہ ایک حقیقت ہے کہ ریاست کے 3 ستون اپنی اہمیت کھوچکے ہیں، صرف میڈیا کا چوتھا ستون ہی ملک کو آگے لے کر چلے گا۔

رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ مخالفین کو کارکردگی کے خلاف کوئی نکتہ نہیں ملتا تو سرکاری اشتہارات کو ایشو بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید