• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظمیٰ بخاری کو صرف کے پی حکومت کیخلاف بیانات دینے کیلئے رکھا گیا ہے: ظاہر شاہ طورو

ظاہر شاہ طورو---فائل فوٹو
ظاہر شاہ طورو---فائل فوٹو 

وزیرِ خوراک خیبر پختون خوا ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ مسلم ن لیگ کی رہنما عظمیٰ بخاری کو صرف خیبر بختون خوا حکومت کے خلاف بیانات دینے پر کابینہ میں رکھا گیا ہے۔

ظاہر شاہ طورو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عظمیٰ بخاری پنجاب حکومت کی ناقص کارکرگی چھپانے کے لیے کے پی حکومت کے خلاف بولتی ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ علی امین کی قیادت میں صوبہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے، پنجاب کے لوگ مزید وہاں جعلی حکومت کو برداشت نہیں کر سکتے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ 76 سالہ تاریخ میں کسی حکومت نے اتنے منصوبے شروع نہیں کیے جتنے مریم نواز نے 1 سال میں مکمل کر دیے۔

انہوں نے کہا تھا کہ پنجاب حکومت نے 1 سال میں کامیابیوں کے ریکارڈ قائم کیے ہیں، دوسری طرف مخالفین زبان درازی کے ریکارڈ بنا رہے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید