• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور: نیب کا درخواست گزار کا ٹرنسفر آرڈر معطل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

پشاور ہائی کورٹ نے نیب کا 4 فروری کو درخواست گزار کے تبادلے کا آرڈر معطل کر دیا۔

عدالتِ عالیہ میں ڈائریکٹر انویسٹی گیشن نیب خیبر پختون خوا کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا  کہ درخواست گزار نیب میں ڈائریکٹر انویسٹی گیشن ہیں اور گزشتہ سماعت پر عدالت نے نیب کو درخواست گزار کے خلاف کارروائی سے روکا تھا۔

درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ اس کے باوجود ناصرف نیب نے 4 فروری کو درخواست گزار کا تبادلہ کیا، بلکہ نیب نے 4 فروری کو درخواست گزار کےخلاف مزید 2 انکوائریاں بھی شروع کیں۔

عدالتِ عالیہ نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب خیبرپختون خوا سے جواب طلب کرتے ہوئے دوبارہ نوٹس جاری کر دیا ہے ۔

ڈائریکٹر نیب پر مویشیوں کو اپنےاثاثوں میں ظاہر نہ کرنے کا الزام ہے۔

قومی خبریں سے مزید