وزیراعظم شہباز شریف نے کم گیس پریشر کی شکایات کا نوٹس لے لیا ہے۔ جس کے بعد پیٹرولیم ڈویژن نے وزیراعظم کی ہدایت پر افطار کے اوقات میں شکایات کا آن گراؤنڈ جائزہ لینے کا فیصلہ کیا۔
سیکرٹری پیٹرولیم مومن آغا نے راولپنڈی اور اسلام آباد میں کم گیس پریشر شکایات والے علاقوں کا دورہ کیا۔
اسلام آباد سے پیٹرولیم ڈویژن کے اعلامیہ کے مطابق سیکریٹری پیٹرولیم نے صارفین سے گیس پریشر سے متعلق دریافت کیا۔
اعلامیہ کے مطابق دورے کا مقصد کم پریشر والے علاقوں میں گیس کی فراہمی کو یقینی بنانا تھا، متعدد گھروں میں پریشر کے مسائل کی جانچ کی گئی۔
اعلامیہ کے مطابق چند گھروں میں مسائل کی نشاندہی پر سیکرٹری پیٹرولیم نے حکام کو فوری مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔