• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا اسرائیل کو اجتماعی سزا کے نفاذ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ

پاکستان نے اسرائیل کو اجتماعی سزا کے نفاذ پر جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کردیا۔

دفتر خارجہ نے پاکستان کی غزہ کےلیے امدادی سامان کی ترسیل اسرائیل کی جانب سے روکے جانے کی مذمت کی ہے۔

اسلام آباد سے جاری بیان میں دفتر خارجہ نے کہا کہ رمضان المبارک میں انسانی امداد کی بندش اسرائیل کی منظم مہم کا حصہ ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ امداد کی بندش عالمی قوانین کی خلاف ورزی اور جنگ بندی معاہدے کےلیے خطرہ ہے۔

پاکستان نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری غزہ میں بلا رکاوٹ انسانی امداد کی فراہمی یقینی بنائے اور اسرائیل کو اجتماعی سزا کے نفاذ پر جوابدہ ٹھہرایا جائے۔

دفتر خارجہ کے اعلامیے کے مطابق فلسطین میں مستقل جنگ بندی اور دو ریاستی حل پر مکمل عملدرآمد کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید