• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرٹ کے برعکس بھرتیوں کا کیس: پرویز الہٰی کی پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور

چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو
چوہدری پرویز الہٰی—فائل فوٹو

لاہور کی اینٹی کرپشن عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

لاہور کی انسدادِ بدعنوانی کی عدالت میں سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں میرٹ کے برعکس بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔

جج کے تبادلے کی وجہ سے سابق وزیرِاعلیٰ کے خلاف فردِ جرم عائد نہیں ہو سکی۔

چوہدری پرویز الہٰی کے وکلاء نے اُن کی ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کر دی، جسے منظور کر لیا گیا۔

عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمے کی سماعت 25 مارچ تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید