• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماہرہ خان کے ماں بننے سے متعلق افواہیں زیرِ گردش

کولاج بشکریہ سوشل میڈیا
کولاج بشکریہ سوشل میڈیا 

سوشل میڈیا پر سرِفہرست اداکارہ و ماڈل ماہرہ خان کے ایک پھر ماں بننے سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں ایک کلوتھنگ برانڈ کی لان کے لیے فوٹو شوٹ میں حصہ لیا ہے۔

فوٹو شوٹ کرواتے ہوئے اداکارہ نے انٹرویو بھی دیا ہے۔

انٹرویو میں ماہرہ خان کو اپنے گرد دوپٹہ لپیٹے دیکھا جا سکتا ہے۔

ماہرہ خان کی اس ویڈیو کا سامنے آناہی تھا کہ ایک پھر اداکارہ کے حمل سے متعلق افواہیں زیرِ گردش ہیں۔

ماہرہ خان کی نئی لُک سے متعلق متعدد صارفین پوسٹ پر تبصرہ کرتے ہوئے دعویٰ کر رہے ہیں، ان کی پسندیدہ اور چلبلی اداکارہ ماہرہ خان ماں بننے والی ہیں۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان نے گزشہ سال اکتوبر میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کی تھی۔

اس سے قبل 2007ء میں ماہرہ خان نے علی عسکری سے شادی کی تھی،  2009ء میں ان کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام اذلان ہے۔

بعد ازاں شادی کے 8 سال بعد 2015ء میں دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کر لی تھیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید