• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان اسٹیل ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی پر ہائیکورٹ کا اظہار برہمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کے واجبات کی عدم ادائیگی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت صنعت و پیدا وار سمیت وزارت خزانہ سے فنڈز کی تفصیلات طلب کر لیں ، سماعت کے موقع پر آئینی بینچ نے ملازمین کو ریٹائرمنٹ بینیفٹ نہ ملنے پر برہمی کا اظہار کیا اور پاکستان اسٹیل سمیت وفاقی وزارتوں سے ملازمین کے آؤٹ اسٹنڈنگ واجبات اور انکی فراہمی کی رپورٹس 13مارچ کو طلب کرلیں ،عدالت عالیہ نے ریمارکس میں کہا کہ درخواست گزاروں کے واجباتِ کہاں استعمال ہورہے ہیں یہ اہم معاملہ ہے اسے نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید