کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں اسپتالوں میں داخل 18 سے 20 فیصد مریض طبی غفلت، دواؤں کے غلط استعمال اور اسپتالوں میں لگنے والے جان لیوا انفیکشنز کے باعث جان کی بازی ہار جاتے ہیں، یہ بات ماہرین صحت نے رفاہ انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ کیئر کی پیشنٹ سیفٹی اور کوالٹی ہیلتھ کیئر کانفرنس سے متعلق پریس کانفرنس میں کہی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر رفاہ انٹرنیشنل اسد اللہ خان، ایگزیکٹو ڈائریکٹر قومی ادارہ برائے امراض قلب پروفیسر ڈاکٹر طاہر صغیر، چیئرمین پیشنٹ سیفٹی ڈاکٹر ذکی الدین، اور سید جمشید احمد نے خطاب کیا۔