• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت بتائے ظلم کے علاوہ 1 سال میں انہوں نے کیا کیا؟ شبلی فراز

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز—فائل فوٹو
پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز—فائل فوٹو

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شبلی فراز کا کہنا ہے کہ حکومت بتائے کہ ظلم کے علاوہ ایک سال میں انہوں نے کیا کیا؟

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا، جن کو عوام نے مسترد کیا ان کو وزراء بنا دیا گیا۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ غیرجمہوری طور پر اقتدار میں رہنے کے لیے قانون سازی کی گئی۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ لوٹے اور بھگوڑے اکٹھے کر کے کابینہ بنائی گئی، ملک میں مہنگائی آسمان کو چھو رہی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ مولانا فضل الرحمٰن بھی ہمارے ساتھ ہوں، ان سے بات کرنے کے لیے کمیٹی بھی قائم کی گئی ہے۔

شبلی فراز نے مزید کہا کہ آئندہ کچھ روز میں مولانا فضل الرحمٰن ہمارے ساتھ ہوں گے، عید کے بعد سیاسی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور کی حکومت امن و امان اور دیگر مسائل حل کر رہی ہے، کے پی میں دہشت گردی باعثِ تشویش ہے، علی امین گنڈاپور امن و امان برقرار رکھنے کے لیے کوشاں ہیں۔

قومی خبریں سے مزید