• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام دیکھ رہے ہیں ملک میں سرکس لگا ہوا ہے: شبلی فراز

شبلی فراز—فائل فوٹو
شبلی فراز—فائل فوٹو 

پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام دیکھ رہے ہیں کہ ملک میں یہ کیا سرکس جاری ہے۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر  میڈیا ٹاک میں شبلی فراز  نے کہا کہ ہم پر تمام مقدمات مکمل طور پر جعلی ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ 40 ارب روسے سے زائد کا سرمایہ اس ملک سے چلا گیا، ایسی صورتِ حال میں نقصان صرف عوام کا ہو گا، ان کے پاس ملک کی بھلائی کے لیے کوئی پلان نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا ہے گزشتہ روز کی کانفرس میں فسطائیت کی انتہا کر دی گئی، سیاسی اور اخلاقی طور  پر  اتنے کمزور  ہیں کہ ایک کانفرنس نہیں ہونے دیتے۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ کل وزیروں کا ایک جھرمٹ انہوں نے شامل کیا ہے، ایسے لوگوں کو نوازا گیا ہے جنہوں ںے اپنے ضمیر کو بیچا ہے۔

قومی خبریں سے مزید