• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: مبینہ زیادتی کی غلط معلومات فراہم کرنے پر 3 خواتین کیخلاف مقدمہ درج

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

لاہور کے علاقے رائیونڈ میں گھر میں گھس کر مبینہ زیادتی اور ویڈیو بنانے کی غلط معلومات فراہم کرنے پر 3 خواتین کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقدمہ کی مدعیہ، دو خواتین کے خلاف اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے کے متن کے مطابق خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ 2 پولیس اہلکار اس کے ملزم نہیں، مدعیہ اور دیگر 2 خواتین نے ایک ملزم سے متعلق عدالت میں صلح نامہ بھی پیش کیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ خواتین کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے 2 دفعہ بلایا مگر وہ پیش نہ ہوئیں، خواتین نے 5 فروری کو 2 پولیس اہلکاروں سمیت 5 نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرایا تھا۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہتینوں خواتین نے غلط معلومات فراہم کیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

قومی خبریں سے مزید