• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین سے دست درازی کرنے والا جعلی پیر گرفتار، مقدمہ درج

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شاہ لطیف پولیس نے خواتین سے دست درازی کرنے والے جعلی پیر کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا،تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف پولیس نے سیکٹر22/B سے ملزم آصف عرف شاہین عرف راشد کو گرفتار کیا ،پولیس کے مطابق ملزم مزدوری کیساتھ علاقے میں پیر ی مریدی کا کام بھی کرتا ہے،گزشتہ روز مدعی جاوید اختر نے تھانے آکر رپورٹ درج کروائی اور بتایا کہ ملزم جعلی پیر ہے جس نے اسکی بیوی سے5ہزار روپے لیئے اور دست درازی بھی کی،پولیس نے مدعی کی شکایت پر تفتیش شروع کردی ہے، پولیس کا کہنا ہے ملزم کے خلاف پہلے بھی شکایات ملی تھیں مگر کوئی مدعی نہیں تھا اور پولیس ملزم کی پہلے سے ہی نگرانی کر رہی تھی، پولیس نے بتایا کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے خواتین کوزیادتی کا نشانہ بھی بنایا ہے۔

تازہ ترین