• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکیورٹی فورسز نے ملک کو ایک بڑے نقصان سے بچا لیا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسزنے ملک کو ایک بڑے نقصان سے بچا لیا۔

وزیرِ اعظم نے بنوں چھاؤنی پر دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 5 جوانوں کو خراجِ عقیدت اور شہداء کی بلندی درجات کے لیے دعا اور ان کے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

وزیرِ اعظم نے تمام 16 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے بہادرجوانوں نے دہشت گردوں کے مذموم مقاصد کو ناکام بنا دیا۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی مسلح افواج سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑی ہیں۔

وزیرِ اعظم نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پُرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے بنوں کنٹونمنٹ پر حملہ آور تمام 16 دہشت گرد ہلاک کر دیے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید