• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشین: اے این ایف کی کارروائی، 360 کلو چرس برآمد

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع پشین میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 360 کلوچرس برآمد کر لی۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق انسدادِ منشیات فورس نے اطلاع ملنے پر پشین کے ایک غیر آباد علاقے میں کارروائی کی ہے۔

سرچنگ کے دوران اہلکاروں نے 360 کلو چرس برآمد کر لی تاہم کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔

منشیات برآمدگی سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔

قومی خبریں سے مزید