• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یورپ کے مستقبل کا فیصلہ امریکا اور روس میں نہیں ہونا چاہیے: میکرون

فرانسیسی صدر میکرون— فائل فوٹو
فرانسیسی صدر میکرون— فائل فوٹو 

فرانسیسی صدر میکرون نے کہا ہے کہ یورپ کے مستقبل کا فیصلہ امریکا اور روس میں نہیں ہونا چاہیے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطاق فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے روس کو فرانس اور یورپ کے لیے خطرہ قرار دے دیا ہے۔

انہوں نے گزشتہ شب قوم سے ٹیلی ویژن پر خطاب کیا اور کہا کہ ہم ایک نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے یوکرین سمیت یورپی ممالک کو جوہری صلاحیت فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

انہوں نے امن معاہدے کے نفاذ کے لیے یوکرین میں یورپی فوجی دستوں کی تعیناتی پر غور کرنے کرنے کا عندیہ بھی دیا ہے۔

فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ یوکرین اور نیٹو سے متعلق امریکی پالیسی میں تبدیلی ہمارے کے لیے فکر کی وجہ ہے۔

ایمانوئل میکرون نے اگلے ہفتے یورپی ممالک کی افواج کے سربراہان کا اجلاس بلانے کا ارادہ بھی ظاہر کیا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے اخراجات میں اضافہ کرنے کی بھی ضرورت ہے۔

فرانسیسی صدر نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ میں چاہتا ہوں کہ امریکا ہمارے ساتھ رہے لیکن ہمیں خود کو اس کے برعکس صورتِ حال کے لیے بھی خود کو تیار کرنا ہو گا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید