• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


مصنوعی ذہانت (AI) کا تخلیقی فوڈ ویڈیوز بنانے میں استعمال ہونا حیرت انگیز ہے۔

انسٹاگرام پر ایک وائرل ویڈیو نے دھوم مچا دی ہے، جس میں ننھے انسانی کردار بھارتی مٹھائیاں بنانے میں مصروف دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ ویڈیو ایک انسٹاگرام پیج دی اے آئی انجینئیر پر شیئر کی گئی ہے اور اب تک 16 ملین سے زائد ویوز حاصل کر چکی ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے ننھے انسان مزدوروں کے روپ میں جلیبی، رس گلہ، گلاب جامن، لڈو، کاجو کتلی، برفی اور پتیسا جیسے میٹھے پکوان بنا رہے ہیں۔

 کچھ مناظر میں رس گلوں کو چاشنی کے تالاب میں تیرتا دکھایا گیا ہے، جہاں ایک ننھا شخص کشتی چلا رہا ہے۔

یہ مزدور مٹھائی بنانے کے لیے سیڑھیاں چڑھ رہے ہیں، کرین چلا رہے ہیں اور مختلف مشینری استعمال کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ویڈیو پر لوگوں نے حیرت اور دلچسپی کا اظہار کیا ہے، کچھ نے تعریفوں کے پل باندھ دیے جبکہ کچھ نے صفائی اور حفظانِ صحت پر مزاحیہ تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ تو زبردست ہے، بار بار دیکھنے کا دل کر رہا ہے۔

کسی نے کہا کہ بھائی! یہ کیا دیکھ لیا، لگتا ہے چیونٹی بن گیا ہوں۔

ایک شخص نے خواہش ظاہر کی مجھے اس شہر کی سیر کرنی ہے۔

ایک اور صارف نے کہا کہ یہی دیکھنا باقی رہ گیا تھا، صفائی کا کوئی خیال نہیں، لوگ لڈو پر چل رہے ہیں۔

ایسی ویڈیوز نے ناصرف لوگوں کو حیران کر دیا ہے بلکہ AI کی طاقت کو بھی نمایاں کیا ہے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید