• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس بی سی اے کو عارف علوی کے کلینک کے خلاف کارروائی سے روک دیا گیا

--فائل فوٹوز
--فائل فوٹوز

سندھ ہائی کورٹ نے ایس بی سی اے کو ڈاکٹر عارف علوی کے کلینک کے خلاف قانونی تقاضے پورے کیے بغیر کسی بھی کارروائی سے روک دیا۔

کراچی میں ڈاکٹر عارف علوی کا ڈینٹل کلینک سیل کیے جانے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

عدالت نے ثمینہ علوی کی جانب سے دائر درخواست نمٹا دی۔

درخواست گزار کے وکیل بیرسٹر علی نے کہا کہ یہ کلینک ڈی سیل کرنے کا معاملہ ہے۔

جسٹس کے کے آغا نے ریمارکس دیے کہ یہ معاملہ رہائشی آبادی میں کمرشل سرگرمی کا ہے، پولیس یہاں کیا کر رہی ہے؟ کیا عدالتی احکامات کے مطابق ایس بی سی اے سے رجوع کیا گیا؟

وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ پولیس ایس بی سی اے حکام کے ساتھ کلینک سیل کرنے بھی آئی تھی، درخواست گزار نے مقررہ مدت میں ایس بی سی اے سے رابطہ کیا تھا۔

وکیل ایس بی سی اے نے کہا کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے معاملہ مزید کارروائی کے لیے ماسٹر پلان اتھارٹی کو بھیج دیا ہے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ خدشہ ہے کہ کلینک دوبارہ سیل کر دیا جائے گا، پہلے بھی رات گئے کلینک سیل کیا گیا تھا۔

 جسٹس نثار احمد بھمبرو نے استفسار کیا کہ آپ کس قانون کے تحت رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمی کر رہے ہیں؟

قومی خبریں سے مزید