کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں تیز رفتار ڈمپر بریک فیل ہونے کے باعث الٹ گیا۔
ٹریفک پولیس کے مطابق پاور ہاؤس چورنگی کے قریب خالی ڈمپر جا رہا تھا کہ اس دوران بریک فیل ہونے اور تیز رفتاری کے باعث حادثہ پیش آیا۔
ٹریفک پولیس نے بتایا کہ حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔
ڈمپر کو کرین کی مدد سے ہٹایا جا رہا ہے۔