فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور عمرے کے جعلی ویزوں کے کاروبار میں ملوث ٹریول ایجنٹ کو میر پور خاص سے گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزم شہریوں کو غیر قانونی طور پر عمرے کے لیے سعودی عرب بھجوانے میں ملوث رہا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملزم اقتدار علی عرف سونو نے 36 شہریوں سے عمرے پر بھیجنے کے نام پر 40 لاکھ روپے سے زائد کی رقم بٹوری۔
ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزم شہریوں سے بھاری رقوم بٹور کر روپوش ہو گیا تھا۔
ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم سونو پر غیر قانونی طور پر ٹریول ایجنسی چلانے کا الزام ہے۔