• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا: شبلی فراز

سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز—فائل فوٹو
سینیٹ میں قائد حزب اختلاف شبلی فراز—فائل فوٹو

سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف شبلی فراز کا کہنا ہے کہ ہمارے ایک اور سینیٹر کو اٹھا لیا گیا ہے، سینیٹر عون عباس بپی کو ان کے گھر سے اٹھایا گیا ہے۔

سینیٹ کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے شبلی فراز نے کہا کہ ہمارے پاس عون بپی کی گرفتاری کی ویڈیو ہے، گرفتاری کے وقت ان کے گھر میں توڑ پھوڑ کی گئی۔

شبلی فراز کا کہنا ہے کہ گرفتار کرنے والوں نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے، یہ ظلم و زیادتی ہے، یہاں زبردستی زبان بندی کی جا رہی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ کیا اس بارے میں چیئرمین سینیٹ کے آفس کو آگاہ کیا گیا تھا؟ اگر ایسا نہیں کیا گیا تو اس ایوان کی کوئی اہمیت نہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سینیٹر ثانیہ نشتر کا استعفیٰ کیوں منظور نہیں کیا جا رہا؟

قومی خبریں سے مزید