قومی ایئر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 10 پروازیں منسوخ، 1 متبادل منتقل جبکہ 16 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق قومی ایئر لائن کی کراچی سے اسلام آباد کی 2 پروازیں پی کے 300، 301 منسوخ کر دی گئیں۔
کراچی سے پشاور کی پروازیں پی کے 350، 351 بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جبکہ اسلام آباد، پشاور سے شارجہ کی پروازیں پی کے182، 257 منسوخ ہو گئی ہے۔
ان کے علاوہ اسلام آباد کی4 ، پشاور کی 2، ملتان کی2، فیصل آباد کی 1 پرواز کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔
کراچی ایئ رپورٹ کی 4، لاہور کی 4 پروازوں کی آمد و روانگی میں بھی تاخیر ہوئی ہے۔
ادھر شارجہ سے پشاور کی قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 258 لاہور اتاری گئی۔
شیڈول میں تبدیلی کی وجہ سے پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔