• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ایئر لائن، تنخواہیں مہنگائی کے تناسب سے تبدیل کرنے کی منظوری

---فائل فوٹو
---فائل فوٹو

قومی ایئر لائن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ملازمین کی تنخواہوں میں مہنگائی کے تناسب سے کیڈر کے مطابق تبدیلی کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

ترجمان قومی ایئر لائن کے مطابق ایئر لائن کے ملازمین کی تنخواہوں میں آخری اضافہ 4 سال قبل کیا گیا تھا۔

قومی ایئر لائن کے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ اس کے بعد مہنگائی کی شرح نے ملازمین کے حالات خراب کر دیے تھے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ ملازمین کی تعداد 7 ہزار سے بھی کم رہ گئی ہے جس میں تیزی سے کمی آ رہی ہے۔

تجارتی خبریں سے مزید